ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

راولاکوٹ،فائرنگ اوربہیمانہ تشدد سے سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
راولاکوٹ،فائرنگ اوربہیمانہ تشدد سے سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی امن برقرار رکھنے کے تمام تردعوؤں کے باوجود پرتشدد کارروائیوں میں مصروف ہے۔
کالعدم کمیٹی کے  مظاہرین نے راولاکوٹ میں فائرنگ اوربہیمانہ تشدد کرکے ڈیوٹی پرتعینات متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کوشدید زخمی کردیا۔
سیکیورٹی اہلکارعلاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
شرپسند کمیٹی کے ارکان اس سے قبل بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اورزخمی کرچکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نام نہاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے بجائے اشتعال انگیزایجنڈے پر کاربند ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔