ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ توجہ کا مرکز بن گیا

👁️ 6 مرتبہ پڑھا گیا
حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ توجہ کا مرکز بن گیا

حضرت عمر فاروقؓ کے نام والا کتبہ توجہ کا مرکز بن گیا-سعودی عرب کے مدینہ ریجن میں جاری آثارِ قدیمہ کے ایک بڑے سروے کے دوران سینکڑوں تاریخی شواہد دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے،

جن میں ایک ایسا کتبہ بھی شامل ہے جس پر خلیفۂ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا نام درج بتایا جاتا ہے۔

سعودی ہیریٹیج کمیشن کے مطابق المہد گورنریٹ میں کیے گئے سروے کے دوسرے مرحلے کے دوران متعدد نئے آثارِ قدیمہ کے مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ یہ تحقیق السویریقیہ، المویہیہ اور حضہ سمیت مختلف علاقوں میں انجام دی گئی۔

سروے کے نتائج میں اسلامی اور ثمودی دور کے کتبے، چٹانوں پر کندہ نقوش، پتھروں سے تعمیر شدہ قدیم ڈھانچے، تاریخی محلات، قدیم قافلہ راستے اور کنویں شامل ہیں، جو خطے کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق دریافت ہونے والے آثار میں عربی شاعری سے متعلق نقوش بھی شامل ہیں، جبکہ حضرت عمر فاروقؓ کے نام سے منسوب کتبہ خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سعودی ہیریٹیج کمیشن کا کہنا ہے کہ مملکت کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، اور مستقبل میں بھی آثارِ قدیمہ کی تلاش اور دستاویز بندی کے عمل کو وسعت دی جائے گی۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔