ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

آبنائے ہرمز ہر صورت کھلی رہے گی،مارکو روبیو

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
آبنائے ہرمز ہر صورت کھلی رہے گی،مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ہر صورت کھلی رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس وقت قطر میں مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جن میں کئی اہم امور پر بات چیت ہو رہی ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق ابتدائی مسودے میں شامل نکات اور زبان پر مزید غور کی ضرورت ہے، جبکہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی حتمی صورت طے کرنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یوکرین کے ساتھ کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات جاری نہیں ہیں۔