اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ٹرمپ سے گفتگو میں اسرائیل کے مؤقف کی وضاحت کر دی، نیتن یاہو

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ سے گفتگو میں اسرائیل کے مؤقف کی وضاحت کر دی، نیتن یاہو

ٹرمپ سے گفتگو میں اسرائیل کے مؤقف کی وضاحت کر دی، نیتن یاہو-اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل خطے میں درپیش خطرات کے خلاف اپنی عسکری کارروائیوں میں مکمل آزادی برقرار رکھے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے لبنان سمیت مختلف محاذوں پر اسرائیلی کارروائیوں کے حق پر زور دیا جبکہ امریکی صدر نے بھی اسرائیلی مؤقف کی حمایت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران ایک مفاہمتی یادداشت کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ یہ اہم بحری گزرگاہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران یا اس کے حمایت یافتہ گروپوں پر حملہ نہیں کریں گے جبکہ ایران بھی پیشگی فوجی کارروائی سے گریز کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے اندر اس ممکنہ معاہدے پر اختلافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اسرائیلی سیاستدان بینی گینٹز نے لبنان میں جنگ بندی کو اسرائیل کی ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اب بھی ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے اور افزودہ یورینیم کے انخلا کے مطالبے پر سخت مؤقف رکھتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔