آٹھ سالہ پاکستانی بچے نے ناسا کی غلطی پکڑ لی-ایک آٹھ سالہ پاکستانی نژاد بچے نے امریکی خلائی ادارے ناسا کی ویب سائٹ پر موجود ایک معمولی ہجے کی غلطی کی نشاندہی کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
دلچسپ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچے نے ناسا کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک لفظ کی اسپیلنگ میں غلطی دیکھی۔ بچے کے والد مسرت علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خوش مزاج انداز میں ناسا کو اس غلطی سے آگاہ کیا اور اسے “اہم مشن اپڈیٹ” قرار دیا۔
واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین کم عمر بچے کی ذہانت اور باریک بینی کی تعریف کرتے نظر آئے۔ ناسا نے بھی مثبت انداز اپناتے ہوئے غلطی تسلیم کی اور اس نشاندہی کو سراہا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ ٹیلنٹ اور مشاہدے کی صلاحیت عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔