8 خواتین کی سزائے موت کا ٹرمپ دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا گیا ہے۔
ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھ نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا۔
ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی بات ٹرمپ کر رہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی، امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا۔