ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

بس کھائی میں جا گری،21 افراد جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بس کھائی میں جا گری،21 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق مسافروں سے بھری بس تیز موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ پیر کی صبح کانوٹ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس رام نگر سے ادھم پور جا رہی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق 42 نشستوں والی بس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔ ایک خطرناک موڑ پر بس کی ایک آٹو رکشہ سے ٹکر ہوئی جس کے بعد گاڑی سڑک سے پھسل کر تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ مجموعی طور پر تقریباً 45 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں اور طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بھارت میں ٹریفک حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ شمار کی جاتی ہے، جہاں ہر سال ہزاروں افراد سڑک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، خستہ حال سڑکیں، ناقص گاڑیاں اور لاپرواہ ڈرائیونگ شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔