بریکنگ نیوز

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چالیس ویں پرتعزیتی تقاریب

اپریل 7, 2026 admin
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چالیس ویں پرتعزیتی تقاریب

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا چالیس دن ہونے کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔

جمعرات کو مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔

یہ مارچ جمرات کو صبح نو بجے یعنی اسی وقت شروع کیا جائے گا جبکہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بم حملے سے شہید کیا گیا تھا۔

جمعہ کو صبح دس بجے چالیس ویں کی مرکزی تقریب ہوگی۔ اس روز بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ایران پر مسلط جنگ کے پہلے ہی روز 28 فروری کو تہران میں انکے دفتر میں شہید کردیا گیا تھا۔