منگل کو ایران میں بجلی گھر اور پل تباہ ہوں گے،ٹرمپ
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق منگل کا دن ایران میں اہم تنصیبات، خصوصاً بجلی گھروں اور پلوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کے لیے اب بھی موقع موجود ہے
اور پیر تک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات ناکام رہے تو امریکا سخت اقدامات پر غور کرے گا،
جن میں بڑے پیمانے پر بمباری اور توانائی کے وسائل پر کنٹرول شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران معاہدہ کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ملک بھر میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے
۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ ایران کو متعدد بار ڈیڈ لائنز اور انتباہات دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں
تاکہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکے۔