ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.36 🇪🇺 یورو ₨322.49 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ اضافہ آئندہ 13 روز کے لیے مؤثر رہے گا۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر بھی اثرات پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔