ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ یقینی بنانے پرسری لنکن صدر نےوزیراعظم پاکستان کا شکریہ کردیا۔
سری لنکن صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کولمبو میں شیڈول پاک-بھارت میچ کو یقینی بنانے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر ڈیسانائیکے نے کہا کہ وزیراعظم سے فون پر رابطہ کرنے کے بعد درخواست منظور کی گئی، جس سے میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جا سکے گا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جس کھیل سے پوری دنیا محبت کرتی ہے، اسے جاری رکھنے میں وزیراعظم نے اہم کردار ادا کیا۔
اسی حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بھی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی سی بی نے تمام معاملات میں بھرپور تعاون کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے خلاف 15 فروری کو میچ کھیلے گی۔