ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک-خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اور 5 فروری کو دو مختلف جھڑپوں میں یہ کارروائیاں عمل میں آئیں۔

ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 خوارج ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں ایک اور آپریشن کے دوران مزید 10 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دیگر بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سرچ آپریشنز جاری ہیں، جن کا مقصد باقی دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔ انسداد دہشت گردی مہم “عزمِ استحکام” کے تحت فورسز کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔