امریکا کی خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق
امریکا کی خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق
امریکا کی خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق-امریکی فوج نے خلاء میں ہتھیاروں کی تنصیب کی تصدیق کردی ہے۔ میری لینڈ میں منعقدہ ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران امریکی ایئر فورس کے سیکریٹری نے بتایا کہ امریکا نے زمین کے مدار میں ہتھیار نصب کیے ہیں۔
تاہم امریکی ایئر فورس کے سیکریٹری نے ان ہتھیاروں کی تعداد، نوعیت اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین کے ساتھ ساتھ خلاء میں بھی امریکی برتری برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ’گولڈن ڈوم‘ میزائل دفاعی نظام کا اعلان کیا تھا، جس میں خلاء میں سینسرز اور میزائل انٹرسیپٹرز کی تنصیب کا منصوبہ شامل ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مجوزہ نظام کا مقصد بیرونِ ملک سے داغے جانے والے میزائلوں کی نشاندہی اور انہیں راستے میں روکنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔
پنٹاگون کا مؤقف ہے کہ روس اور چین کی جانب سے ممکنہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملوں سے نمٹنے کے لیے جدید دفاعی نظام کی ضرورت ہے۔
