ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

چین:سال بھر کی بارش ایک ہی دن میں،ہزاروں متاثر

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
چین:سال بھر کی بارش ایک ہی دن میں،ہزاروں متاثر

چین:سال بھر کی بارش ایک ہی دن میں،ہزاروں متاثر

ژوژو شہر سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر زیر آب آ گئے، جبکہ ہزاروں افراد کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔
جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح تک باوڈنگ کے ضلع یی کاؤنٹی میں 447.4 ملی میٹر (17.6 انچ) بارش ہوئی، جو اس شہر کی سالانہ اوسط بارش (500 ملی میٹر) کے برابر ہے۔
ژوژو شہر میں رات بھر 190 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جس نے سڑکوں کو دریا میں تبدیل کر دیا اور کئی پل بہہ گئے یا ناقابلِ عبور ہو گئے۔
چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) کے مطابق اب تک 6,171 گھروں کے 19,453 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو گھٹنوں تک پانی میں لوگوں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات نے اس بارش کو 2023 کے تباہ کن طوفان سے تشبیہ دی ہے، جس نے بیجنگ اور اطراف کے علاقوں میں غیر معمولی سیلابی صورتحال پیدا کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔