غزہ کے ملبے سے فلسطینیوں کی باقیات ملنے پر اقوام متحدہ تشویش میں مبتلا

اسرائیلی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بعض مقامات سے مکمل خاندانوں کی باقیات بھی برآمد کی جا رہی ہیں،

غزہ کے ملبے سے فلسطینیوں کی باقیات ملنے پر اقوام متحدہ تشویش میں مبتلا- غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے فلسطینیوں کی باقیات ملنے پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ملبے سے فلسطینیوں کی باقیات ملنے کے واقعات اسرائیلی جنگی کارروائیوں سے متعلق پہلے سے موجود خدشات کو دوبارہ نمایاں کر رہے ہیں۔

وولکر ترک کے مطابق اسرائیلی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بعض مقامات سے مکمل خاندانوں کی باقیات بھی برآمد کی جا رہی ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کے بارے میں جن بدترین خدشات کا سامنا تھا، ان کی تصدیق ہونا انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ صورتحال ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ سے انسانی باقیات کی برآمدگی نے ان خدشات کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے جن کا ذکر اقوام متحدہ کی 2024 کی رپورٹ میں بھی کیا گیا تھا۔ردہ