ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

بھارت،دہلی دھماکے سے لرز اُٹھا،9 ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بھارت،دہلی دھماکے سے لرز اُٹھا،9 ہلاک

بھارت،دہلی دھماکے سے لرز اُٹھا،9 ہلاک۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دہلی فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے، جنہیں بعد ازاں قابو پا کر بجھا دیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔