بریکنگ نیوز

سندھ چکے کے 72 ڈاکوئوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

اکتوبر 22, 2025 | admin
سندھ چکے کے 72 ڈاکوئوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

سندھ چکے کے 72 ڈاکوئوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی 2025 کے تحت پولیس لائن شکارپور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کچےکے کے 72 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

تقریب میں ڈاکوؤں کے جمع شدہ جدید اسلحے کی نمائش بھی کی گئی، جس میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن اور دیگر ہتھیار شامل تھے۔ مجموعی طور پر ہتھیاروں کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی۔

معروف ڈاکوؤں میں شامل نثار سبزوئی کے خلاف 82 مقدمات درج ہیں اور اس کے سر کی قیمت 3 ملین روپے تھی۔ دیگر اہم ڈاکوؤں میں لادو تیغانی (93 ایف آئی آرز، سر کی قیمت 2 ملین روپے)، سوکھیو تیغانی (49 مقدمات، سر کی قیمت 6 ملین روپے)، سونارو تیغانی (26 مقدمات، سر کی قیمت 6 ملین روپے) اور جمعو تیغانی (24 مقدمات، سر کی قیمت 20 لاکھ روپے) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ گلے میں ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور حکومت چاہتی ہے کہ وہ پرامن شہری بنیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کچے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز، بچوں کی تعلیم اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ گھوٹکی کا کچےکا علاقہ مکمل طور پر کلیئر نہیں ہوا، اور 2012 میں شروع ہونے والی ہنی ٹریپ کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔