بریکنگ نیوز

تہران اہم پیش رفت:سید عاصم منیر اور عباس عراقچی کی ملاقات

اپریل 15, 2026 | admin
تہران اہم پیش رفت:سید عاصم منیر اور عباس عراقچی کی ملاقات

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق منگل 15 اپریل 2026 کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خطے میں سفارتی سطح پر متحرک ہے اور پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ملاقات دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔