پیٹرول12روپے90 پیسے،ڈیزل3روپے72پیسے فی لیٹر مہنگا

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے

پیٹرول12روپے90 پیسے،ڈیزل3روپے72پیسے فی لیٹر مہنگا-حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes