اسرائیلی فوج نے 11 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا
مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قصبے ار ریحیہ میں اسرائیلی فوج نے 11 سالہ فلسطینی محمد الحلاق کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق واقعہ علاقے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ بابِ دوستی سلامت،افغان طالبان کا جھوٹ بے نقاب
حکام کے مطابق قابض فوج اور یہودی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی زندگی مزید غیر محفوظ بنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ افغان طالبان کی درخواست پر سیز فائر کا اعلان
دوسری جانب غزہ میں دو سالہ بمباری کے بعد بھی تقریباً 70 ملین ٹن ملبہ اور کھنڈر موجود ہیں۔ یونیسیف کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ کے بارڈر کراسنگز کھولنے چاہئیں تاکہ بچوں اور دیگر فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔
