اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:شاہ محمود قریشی بری

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:شاہ محمود قریشی بری

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:شاہ محمود قریشی بری

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور افضال عظیم پاہٹ کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

اس کے علاوہ حمزہ عظیم پاہٹ،رانا تنویر،اعزاز رفیق کو مقدمہ سے بری کردیا گیا۔

 

اس سے قبل منگل کو پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عدالت نے رکن قومی اسمبلی احمد چھٹہ سمیت کیس میں ملوث تمام دیگر کارکنوں کوبھی 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔

عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، آج کے فیصلوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آئین و قانون کا تقاضا یہی ہے کہ ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔