مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام
سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام،دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل مار گرایا-میزائل حملے کے پیش نظر دمام، الاحساء اور ابقیق میں شہریوں کو خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے الرٹ جاری کیے گئے تھے۔

سعودی عرب کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

سعودی ترجمان کے مطابق مشرقی سعودی عرب کی سمت آنے والے میزائل کو دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔

میزائل حملے کے پیش نظر دمام، الاحساء اور ابقیق میں شہریوں کو خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے الرٹ جاری کیے گئے تھے۔

بعد ازاں سعودی سول ڈیفنس نے تینوں شہروں میں صورتحال معمول پر آنے اور خطرہ ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جاری کردہ الرٹ واپس لے لیے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں