مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب،11 امیدوار میدان میں

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 0
این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب،11 امیدوار میدان میں
این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب،11 امیدوار میدان میں

این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب،11 امیدوار میدان میں-راشد بشیر ورک اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم گجر کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، جہاں مجموعی طور پر 11 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

انتخابی مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم گجر کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

این اے 77 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے اس نشست پر ان کے صاحبزادے راشد بشیر ورک کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کا نوٹس بھی لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی 7 نومبر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے حلقے کا دورہ کیا اور ایک اجتماع میں شرکت کی۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 620 ہے، جن میں 2 لاکھ 77 ہزار 480 مرد اور 2 لاکھ 41 ہزار 149 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

حکام کے مطابق این اے 77 میں مجموعی طور پر 333 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 12 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 34 حساس جبکہ 287 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ انتخابی عمل کو پرامن اور محفوظ بنایا جاسکے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں