ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

قائداعظم کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
قائداعظم کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

قائداعظم کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان کے بانی اور تاریخ ساز رہنما قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف تقریبات، قرآن خوانی اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں بابائے قوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ریاست دلوا کر نہ صرف خطے کا نقشہ تبدیل کیا بلکہ انگریز اور کانگریس کی مخالفت کے باوجود مسلمانوں کو ایک علیحدہ شناخت فراہم کی۔ 1937ء میں مولانا مظہر الدین نے آپ کو ’’قائداعظم‘‘ کا لقب دیا، جو آپ کی ولولہ انگیز قیادت کا اعتراف تھا۔

گاندھی اور نہرو جیسے قدآور سیاست دانوں کو سیاسی میدان میں مات دینے والے محمد علی جناحؒ نے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے بھی ڈٹ کر مزاحمت کی۔ پہلے آپ نے کانگریس کے ساتھ آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا، لیکن جب یہ حقیقت واضح ہوئی کہ بٹوارے کے بغیر مسلمانوں کا وجود خطرے میں رہے گا تو آپ نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیں۔

قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پہلے گورنر جنرل بنے اور اپنی زندگی کے آخری لمحے تک نوزائیدہ مملکت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد جاری رکھی۔ 11 ستمبر 1948 کو آپ وفات پا گئے اور قوم کو یہ پیغام دیا:
*“آپ کی مملکت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اب آپ کا فرض ہے کہ اس کی تعمیر کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔