مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

ایران جنگ ختم کی جائے،جے ڈی وینس کا مطالبہ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
ایران جنگ ختم کی جائے،جے ڈی وینس کا مطالبہ
ایران جنگ ختم کی جائے،جے ڈی وینس کا مطالبہ

ایران جنگ ختم کی جائے،جے ڈی وینس کا مطالبہ-ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ امریکی تعلقات پر نظرثانی کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو مہنگائی اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران جنگ ری پبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ امریکی عوام چاہتے ہیں کہ حکومت اسرائیل کے مفادات کے بجائے امریکی قومی مفادات کو ترجیح دے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران معاشی مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات پر مؤثر انداز میں بات نہیں کی گئی، جس کا اثر انتخابی نتائج پر پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں انتخابی شکست کی وجوہات پر پارٹی کے اندر اختلافات سامنے آسکتے ہیں اور قیادت کو ان معاملات کا جائزہ لینا ہوگا۔

ایگزیوس کے مطابق جے ڈی وینس کے اس مؤقف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے سیاسی اختلافات بڑھنے اور فاصلہ اختیار کرنے کا تاثر سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں