مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،آغا رحیم جعفری اور ماجد علی بھائیو زخمی

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 2
کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،آغا رحیم جعفری اور ماجد علی بھائیو زخمی
کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،آغا رحیم جعفری اور ماجد علی بھائیو زخمی

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،آغا رحیم جعفری اور ماجد علی بھائیو زخمی-سولجر بازار کے علاقے پارسی کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے چیئرمین آغا رحیم جعفری اور سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ماجد علی بھائیو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں رہنما مجلس میں شرکت کے بعد گاڑی میں واپس جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی کار کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور اس کے ٹکڑے لگنے سے آغا رحیم جعفری معمولی زخمی ہوگئے، جبکہ ماجد علی بھائیو بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کے مطابق وہاں سے 30 بور پستول کے 4 خول برآمد ہوئے ہیں، جبکہ کرائم سین یونٹ نے بھی شواہد محفوظ کرلیے ہیں۔ ملزمان کی شناخت کے لیے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا زیدی نے فاطمیہ اسپتال کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمی رہنماؤں آغا رحیم جعفری اور ایڈووکیٹ ماجد علی بھائیو کی عیادت کی اور ان کی طبیعت دریافت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں سے دونوں رہنماؤں کے علاج اور طبی صورتحال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

شبر رضا زیدی نے گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سولجر بازار جیسے مصروف اور حساس علاقے میں مذہبی و سماجی شخصیات کو نشانہ بنانا شہر کا امن خراب کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے ملزمان کے باآسانی فرار ہونے پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے اور دونوں زخمی رہنماؤں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں