ریاض میں 2 دشمن ڈرون طیارے تباہ-سعودی اتحادی افواج کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض میں دشمن کے 2 ڈرون طیاروں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
اس سے قبل سعودی وزارتِ دفاع نے بھی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی سے متعلق بیان جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ ملک کے جنوبی علاقے کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے جاری دفاعی اقدامات کا حصہ ہیں۔





