ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات

چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات
چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات
چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات

اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ آرمی چیف نے مشکل حالات میں چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات
چینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک اپنا مشترکہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔