پاک آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے
پاک آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے
پاک آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے-پاکستان کو تقریباً ایک ارب 21 کروڑ ڈالر تک کی رقم جاری ہونے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مالیاتی پروگرام کے جائزوں پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق معاہدے کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دے گا، جس کے بعد پاکستان کو تقریباً ایک ارب 21 کروڑ ڈالر تک کی رقم جاری ہونے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
پاکستانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے اور حکومت نے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لانے پر بھی کام جاری ہے، جبکہ گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف پر پیش رفت جاری رکھتے ہوئے معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
