سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستے موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستے موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستے موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر- ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں، جبکہ پاکستانی فوجی دستے بھی طویل عرصے سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا سلسلہ کئی دہائیوں پر محیط ہے، جبکہ مکہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے دفاعی روابط کو مزید تقویت ملی ہے۔
