حکومت اور پیپلز پارٹی کا وفد آج پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گا

حکومت اور پیپلز پارٹی کا وفد آج پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گا-ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر بات چیت کی جائے گی

حکومت اور پیپلز پارٹی کا وفد آج پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گا-حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے اور امن و استحکام کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی پر مشتمل مشترکہ وفد کل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر بات چیت کی جائے گی

وفاقی حکومت کی جانب سے وفد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہوں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی کریں گے

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی