ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھ گئی
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھ گئی
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھ گئی-ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی،مالی سال 2026 کے ٹیکس گوشوارے اب 15 اکتوبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 109977 کے مطابق مالی سال 2026 کے ٹیکس گوشوارے اب 15 اکتوبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
اس سے قبل انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر کی گئی تھی، تاہم کراچی چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی، مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214 اے کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی ہے۔
نئی مقررہ تاریخ کے مطابق ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر 2026 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔
