اسکوٹی کی بیٹری پھٹنے سے یونیورسٹی بس اور 7 بائیکس جل گئیں

اسکوٹی کی بیٹری پھٹنے سے یونیورسٹی بس اور 7 بائیکس جل گئیں-ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

اسکوٹی کی بیٹری پھٹنے سے یونیورسٹی بس اور 7 بائیکس جل گئیں- گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی پارکنگ میں الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کی ایک بس اور متعدد الیکٹرک اسکوٹیاں جل گئیں۔

واقعہ بدھ 30 ستمبر 2026 کو اس وقت پیش آیا جب ایک الیکٹرک اسکوٹی کو چارج کیا جا رہا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹری پھٹنے کے بعد اسکوٹی میں آگ لگی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کھڑی یونیورسٹی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی شدت کے باعث پارکنگ میں موجود تقریباً 7 دیگر الیکٹرک اسکوٹیاں اور بائیکس بھی جل گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کے فائر سیفٹی سسٹم نے الرٹ جاری کیا، جبکہ سیکیورٹی اور سپورٹ اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو خالی کرایا اور آگ پر قابو پانے کی ابتدائی کوشش کی۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعے میں کسی طالبہ یا عملے کے رکن کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔