اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے: بیرسٹر گوہر کا دوٹوک اعلان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے: بیرسٹر گوہر کا دوٹوک اعلان

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کا کہا ہے کہ اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مزید کوئی گفتگو اورمذاکرات نہیں ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر کا دوٹوک انداز میں اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو کچھ اراکین اسمبلی سپورٹ کر رہے ہیں جو حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ناراض امیدواروں کے ساتھ مزید کوئی بات چیت اور مذاکرات نہیں ہوں گے ، افسوس ہوا کہ کچھ اراکین ناراض امیدواروں کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے جب فیصلہ کرلیا ہے اب اس میں کوئی کنفیوژن باقی نہیں رہی، 21 جولائی کو سینیٹ کا الیکشن ہر صورت ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔