کراچی میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، اتوار کو درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ ہوا تاہم ہیٹ ویو کی صورتحال نہیں بنی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ تین روز تک شہر کا موسم اسی طرح گرم اور مرطوب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شہر قائد میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم نمی کا تناسب معتدل ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہو رہا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صحت کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی صورتحال ایسی ہی رہنے کا امکان ہے۔