وادی 5 (LA-44) مری:احمد رضا قادری 331 ووٹ لے کر آگے
مری: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جموں مہاجرین کی نشست وادی 5 (LA-44) کے لیے ہونے والی پولنگ کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد رضا قادری کو واضح برتری حاصل ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع مری کے تینوں پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہو چکے ہیں۔ احمد رضا قادری 331 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد راشد اسلام بٹ 117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ضلع مری میں مسلم لیگ (ن) نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر برتری حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کیا ہے۔
الیکشن حکام کے مطابق حتمی اور سرکاری نتائج جاری ہونے کے بعد کامیاب امیدوار کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
