ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند

اسلام آباد:آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آج رات سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل کے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ تنظیم کا مؤقف ہے کہ اس نئے نظام سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

جنرل سیکریٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے بتایا کہ وزیر پیٹرولیم اور پمپس مالکان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، جس کے بعد ملک گیر ہڑتال اور پیٹرول پمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کی پالیسی مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ او ایم سیز کے ساتھ قیمتوں کے تعین سے قبل تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان اس نئی پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ علاقائی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اوگرا وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری کردہ نرخ برقرار رہیں گے۔