ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

ایران کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

👁️ 5 مرتبہ پڑھا گیا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے صوبہ خوزستان میں ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی فوج کے سپر ہاک ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا،

جبکہ بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام پر ڈرون حملے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکا نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایرانشہر کے قریب واقع بمپور گیریژن کو نشانہ بنایا،

جہاں امریکی میزائل حملوں میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں 7 فوجی جاں بحق ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر میں تین مختلف مقامات پر بمباری کی گئی،

تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ چابہار میں سمندری نگرانی کے ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان کا دعویٰ

ایرانی حکومت کی ترجمان نے حالیہ امریکی حملوں سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات میں 30 شہری جاں بحق جبکہ 260 افراد زخمی ہوئے۔

ان کے مطابق 222 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ 3 زخمیوں کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے،

تاہم دونوں ممالک کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔