ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ،5 پاکستانی محنت کش جان کی بازی ہار گئے

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ،5 پاکستانی محنت کش جان کی بازی ہار گئے

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں پانچ پاکستانی محنت کش جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تھا۔ متاثرین کی شناخت محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد سعودی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ پاکستانی سفارت خانہ ریاض بھی متحرک ہو گیا ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکام سعودی پولیس اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

بیان کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی سعودی عرب میں تدفین یا انہیں پاکستان منتقل کرنے سے متعلق تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

یہ افسوسناک حادثہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ غم کی کیفیت میں ہیں۔