مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست-پاک فوج سے متعلق ایک تقریر کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف گوجرانوالہ کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائن اور مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو بھی آئندہ سماعت پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی حالیہ تقریر کے تناظر میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے مؤقف اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔
