بریکنگ نیوز

شاہ رخ خان کو پہلی بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

اگست 2, 2025 | admin

نئی دہلی: بولی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو ان کے 33 سالہ شاندار فلمی کیریئر کے دوران پہلی بار بھارت کی جانب سے نیشنل فلم ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی پہلی فلم میں ہی شائقین کے دل جیت لیے اور صرف ایک سال میں سات فلموں میں کام کیا، جس کے بعد وہ بولی وڈ کے بادشاہ کے طور پر مشہور ہو گئے۔

اپنے 33 سالہ کیریئر میں شاہ رخ خان نے کئی کامیاب اور یادگار فلمیں دیں، اور متعدد نجی ایوارڈز بھی جیتے، لیکن انہیں کبھی بھارتی حکومت کی جانب سے نیشنل فلم ایوارڈ نہیں ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا کا بالی ووڈ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

لیکن اب بھارت کی حکومت نے شاہ رخ خان کے کیریئر کے بعد پہلی بار انہیں جوان فلم میں بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ رخ خان کو جوان میں شاندار پرفارمنس دکھانے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ ان کے ساتھ بارہویں فیل میں شاندار اداکاری کرنے والے اداکار وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ ملے گا۔

اداکارہ رانی مکھرجی کو مسز چترویجی ورسز ناروے میں بہترین اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے نیشنل فلم ایوارڈ دینے کا اعلان ہونے کے بعد شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز اور فخر قرار دیا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے ایک گواہی ہے کہ ان کا کام لوگوں نے پسند کیا۔ انہوں نے جوان کی پوری ٹیم اور اپنے اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایوارڈ ان کے کیریئر کا اختتام نہیں بلکہ یہ ان کے لیے ایک نیا آغاز ہے، جس سے وہ مزید بہتر کام کریں گے اور مداحوں کو حیران کن پرفارمنس دیں گے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کے بازو پر پٹی بندھی ہوئی نظر آئی، اور انہوں نے خود بتایا کہ ان کا بازو ٹھیک نہیں ہے، اس لیے وہ روایتی انداز میں اپنا بازو پھیلانے کے قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اگرچہ ان کا بازو زخمی ہے، لیکن وہ بہت جلد اسکرین پر واپسی کرنے والے ہیں۔ چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ علاج کے لیے امریکہ گئے تھے، اور اب نئی ویڈیو میں ان کے بازو پر پٹی دیکھی گئی ہے۔