بریکنگ نیوز

جنت مرزا کا بالی ووڈ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

جولائی 24, 2025 | admin
جنت مرزا کا بالی ووڈ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

جنت مرزا کا بالی ووڈ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا، مگر والدین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر میں نے یہ موقع چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت جا کر کام نہیں کرسکتی اور ایسا میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی، والدین بھی نہیں مانتے اور مزید یہ کہ میرا اپنا دل بھی وہاں جاکر کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔

انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اسکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان ٹک ٹاک پر مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں جبکہ سنیما کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں اور ہر کوئی اپنے پورے خاندان کے لیے افورڈ نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ جنت مرزا نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم تیرے باجرے دی راکھی سے کیا تھا، تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، اس کے بعد جنت مرزا نے اپنی توجہ ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر مرکوز کرلی۔