بریکنگ نیوز

فرانسیسی صدراوراٹالوی وزیراعظم میلونی کے استقبال کی ویڈیو وائرل

اپریل 19, 2026 | admin
فرانسیسی صدراوراٹالوی وزیراعظم میلونی کے استقبال کی ویڈیو وائرل
پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اٹالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلے لگایا اور گال پر بوسہ دیا، جس کے دوران میلونی کی حیران کن ری ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔17 اپریل 2026 کو ایلیسی پیلیس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی یورپی اجلاس سے پہلے یہ منظر سامنے آیا۔ اجلاس کا موضوع آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) پر تھا، جس میں یورپی رہنماوں نے ایران اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکرون میلونی کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں، گلے لگاتے ہیں اور بوسہ دیتے ہیں۔ میلونی پہلے حیران ہو کر آنکھیں پھاڑ لیتی ہیں، پھر دونوں ہنستے ہوئے اندر چلے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو "کریپی” اور "زیادہ قریبی” قرار دے رہے ہیں،
جبکہ کچھ لوگ اسے نارمل ڈپلومیٹک استقبال سمجھ رہے ہیں۔ ترکی کے ایک صارف نے لکھا: "میلونی کے بالوں کو سونگھ کر بوسہ دیا، میلونی حیران رہ گئی۔”یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور مختلف نیوز چینلز پر نشر کی جا رہی ہے۔ !