بریکنگ نیوز

مالاکنڈ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک،7 گرفتار

جولائی 20, 2025 | admin

مالاکنڈ میں درگئی کے علاقہ مہردے میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔