بریکنگ نیوز

بھارت کو خبردار کیا، پاکستان سے جنگ خطے کیلئے تباہی ہوگی،ٹرمپ

اکتوبر 22, 2025 | admin
بھارت کو خبردار کیا، پاکستان سے جنگ خطے کیلئے تباہی ہوگی،ٹرمپ

بھارت کو خبردار کیا، پاکستان سے جنگ خطے کیلئے تباہی ہوگی،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی مودی سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ٹرمپ کی حماس کو پھر دھمکی

ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے مودی کو مشورہ دیا کہ تمام معاملات تجارت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، کیونکہ خطے میں کسی بھی قسم کی جنگ دونوں ممالک اور عالمی امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر قبل بھارتی وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو ہوئی، اور وہ اس وقت تجارت کے ذریعے عالمی تنازعات کے حل پر کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین اور یورپی ممالک نے کئی برسوں سے امریکا پر بھاری محصولات (ٹیرِف) عائد کر رکھے تھے، لیکن اب وہ ان پالیسیوں کو قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے متوازن بنا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت کمزور پڑ سکتی ہے، اس لیے یہ اقدامات ملکی مفاد اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت اب روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا، جو کہ عالمی توانائی منڈیوں میں ایک بڑی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔