بریکنگ نیوز

سینٹ الیکشن،حکومت اور اپوزیشن کا 5 اور 6 کا فارمولا کام کر گیا

جولائی 21, 2025 | admin
سینٹ الیکشن،حکومت اور اپوزیشن کا 5 اور 6 کا فارمولا کام کر گیا

سینٹ الیکشن،حکومت اور اپوزیشن کا 5 اور 6 کا فارمولا کام کر گیا

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے، حکومت اور اپوزیشن کا 5 اور 6 کا فارمولا کام کر گیا ہے۔

ابتدائی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد، اور جنرل نشست پر طلحہ محمود کامیاب قرار پائے۔
خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار روبینہ ناز جب کے جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار مراد سعید ، فیصل جاوید ، نورالحق قادی ، مرزا آفریدی اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات،25 امیدوار مدمقابل

اسی طرح جے یو آئی ف کی جنرل نشست پر عطاء الحق درویش اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پردلاور خان کامیاب قرار پائے۔

مسلم لیگ ن کے نیاز احمد کامیاب ہو کر سینیٹرز منتحب ہو گئے۔

خیال رہے حکومت اور اپوزیشن میں طے شدہ فارمولے کے مطابق حکومت کے 6 اور اپوزیشن کے5سینیٹرز منتخب ہو چکےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔  بلوچستان واقعہ:مقتول خاتون اور مرد کے درمیان ازدواجی تعلق نہیں تھا

قبل ازیں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 145 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، آخری ووٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور کا کاسٹ ہوا،دن بھر پولنگ کا عمل سست مگر پرامن طور پر جاری رہا،الیکشن کے لیے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم مقرر کیا گیا تھا اور سینیٹ الیکشن کے لیے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔