مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

کرک،دہشت گردوں کا حملہ،4پولیس اہلکار شہید

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
کرک،دہشت گردوں کا حملہ،4پولیس اہلکار شہید
کرک،دہشت گردوں کا حملہ،4پولیس اہلکار شہید

کرک،دہشت گردوں کا حملہ،4پولیس اہلکار شہید-خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عمران الدین سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کرک کے علاقے چارپرہ میں پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشن کے دوران پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین، تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او فضل آوان اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار امجد اور کاظم شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی عمران الدین نے کوہاٹ دھماکے کے بعد سرچ آپریشن میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران الدین سمیت چار اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ پولیس افسران اور اہلکاروں نے امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہدا کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں