پٹرول کی قیمت میں 2.84،ڈیزل میں 2.28 روپے اضافہ
پٹرول کی قیمت میں 2.84،ڈیزل میں 2.28 روپے اضافہ
پٹرول کی قیمت میں 2.84،ڈیزل میں 2.28 روپے اضافہ-پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی اور ان قیمتوں کا اطلاق ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 374 روپے 31 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی اور ان قیمتوں کا اطلاق ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے بعد پٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے اخراجات میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
