پنجاب میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی
پنجاب میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف حکومتی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 6 اینٹوں کے بھٹے سیل کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے صوبے بھر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈرون، نائٹ اسکواڈز اور ہاک آئی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو آلودگی پھیلانے والے ذرائع پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر چلنے والے 6 اینٹوں کے بھٹوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے کیونکہ یہ بھٹے شدید دھوئیں اور فضائی آلودگی کا باعث بن رہے تھے۔
صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دیں اور آلودگی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کے لیے متعلقہ حکام سے تعاون کریں تاکہ پنجاب کو صاف اور سرسبز بنایا جا سکے۔
