ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کے سفر پر خاموشی توڑ دی
ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کے سفر پر خاموشی توڑ دی
ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کے سفر پر خاموشی توڑ دی-پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری مرتبہ ماں بننے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مرحلے کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ملنے والی نعمت سمجھتی ہیں اور اس کے فیصلے پر مکمل یقین رکھتی ہیں۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے اپنی زندگی میں آنے والی اس خوشی اور دوبارہ ماں بننے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کیا گیا ہے اور وہ ان شاء اللہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔
ماہرہ خان نے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور شفقت پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے اس نئے سفر کو ایمان اور بھروسے کے ساتھ قبول کر رہی ہیں۔
ماہرہ خان ان دنوں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے کینیڈا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی میں آنے والی اس خوشی کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔
اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دوسری مرتبہ ماں بننے کی خوش خبری شیئر کی تھی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے منصوبے بناتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ اللہ تعالیٰ کا ہوتا ہے۔
ماہرہ خان نے 2007 میں پاکستانی ہدایت کار اور پروڈیوسر علی عسکری سے پہلی شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان 2015 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں اداکارہ نے اکتوبر 2023 میں سلیم کریم سے دوسری شادی کی۔
